14 جولائی، 2024، 12:53 PM

عراق جانیوالے زائرین سے زائد فیس وصول کرنیوالے سالاروں اور ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

عراق جانیوالے زائرین سے زائد فیس وصول کرنیوالے سالاروں اور ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

عراق کے پاکستان میں سفیر نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے زائرین سے زائد فیس وصول کرنیوالے ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عراق جانیوالے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے زائرین سے زائد فیس وصول کرنیوالے ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ عراقی سفیر نے ٹریول ایجنٹس اور سالاروں کی فہرست فراہم کی، جنہوں نے زائرین سے غیر قانونی زائد فیس وصول کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ان ٹریول ایجنٹس اور زائرین کیخلاف ایک ہفتے میں کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ ملاقات میں وزارت سمندر پار پاکستانی اور عراق کی وزارت لیبر کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سالک حسین نے کہا کہ ایم او یو کے فعال ہونے سے پاکستانیوں کو عراق کیلئے ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہوگا، ایم او یو سے قانونی امیگریشن بڑھے گی، غیر قانونی طریقوں سے داخلہ اور رہائش میں کمی ہوگی۔

News ID 1925395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha